روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اپریل میں ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی

11

اسٹٹ گارٹ(قدرت روزنامہ11جنوری2017)روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اپریل میں ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی.ماریا شراپووا نے گذشتہ برس جنوری سے آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد ڈوپنگ کاانکشاف ہوجانے کے بعد انھوں نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی، ان پر 15 ماہ کی ڈوپنگ معطلی اپریل میں مکمل ہوگی، 29 سالہ سابق ورلڈ نمبرون کو مارچ میں دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی تاہم اپیل کیے جانے پر اکتوبر میں یہ سزا کم کردی گئی تھی، جرمن ایونٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا تاہم ماریا اپنی پابندی کی سزا مکمل ہونے کے بعد یہاں پر 26 اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی، شراپووا کو یہاں پر وائلڈ کارڈ انٹری ملے گی، سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کرپاؤں گی، واضح رہے کہ انھوں نے 2012 سے 2014 تک لگاتار تین بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top