بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا لباس، سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

pic04

حیدر آباد(قدرت روزنامہ10جنوری2017)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے لباس کو لے کر سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں جب ثانیہ کے لباس پر تبصرے کیے گئے ہوں یا انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر ثانیہ مرزا کے لباس کو لے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے.
سوشل میڈیا کے تعصب پسند صارفین اپنے تبصروں میں ثانیہ مرزا کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں . یہ تنازع اس وقت شروع جب ثانیہ م رزا نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر اپنی ایک ن ئی تصویر اپ لوڈ کی جس میں ایک سرخ لباس پہنے کھڑی نظر آرہی ہیں. اس لباس کو لے کر ثانیہ مرزا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں لباس کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی مذہبی اقتدار اور پابندیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے تھا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top