بگ تھری کا خاتمہ،پی سی بی کے وارے نیارے ،8 سال میں 15 سے 20 ملین ڈالرز ملیں گے

38

دبئی(قدرت روزنامہ10فروری2017) بگ تھری کے خاتمے سے پی سی بی کے وارے نیارے ہوگئے جسے آٹھ سالہ عرصے میں 15 سے 20 ملین ڈالرز اضافی ملیں گے البتہ ای سی بی اور بی سی سی آئی کو ملنے والا حصہ کم ہو گیا ہے.آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں بگ تھری کے اصولی خاتمے کے ساتھ نئے فنانشل ماڈل کی منظوری دی گئی جس کے حق میں سات ووٹ آئے ، بھارت اور سری لنکا نے مخالفت کی جبکہ زمبابوے نے ووٹ ہی کاسٹ نہیں کیا.

 نئے فنانشل ماڈل کی سامنے آنے والی تفصیلات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت بگ تھری ٹوٹنے کا سب سے بڑا مخالف کیوں تھا. دو ہزار چودہ میں کی جانے والی متنازع ترمیم کے تحت دو ہزار پندرہ سے دو ہزار تیئیس تک کے عرصے میں اگر آئی سی سی کو مختلف رائٹس کی مد میں 2.5 بلین ڈالرز کی آمدنی سے بھارت کو 440 سے 450 ملین ڈالرز کا حصہ دینے پر اتفاق ہوا تھا جوکہ نئے فنانشل ماڈل میں 255 سے 260 ملین ڈالرز تک محدود ہو گیا یوں بھارتی کرکٹ بورڈ دو سو ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرے گا.
 اسی طرح بگ تھری میں شامل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو بھی 140 کے بجائے اب 120 سے 125 ملین ڈالرز پر اکتفا کرنا پڑے گا جبکہ آسٹریلیا کا حصہ وہی 110 سے 115 ملین ڈالرز رہا اور اتنی ہی رقم اب باقی چھ بورڈز پاکستان، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو بھی ملے گی. زمبابوے کو 75 سے 80 ملین ڈالرز جبکہ آئرلینڈ اور افغانستان کو 8 برس کے دوران 50 سے 55 ملین ڈالرز فی کس حاصل ہوں گے. پی سی بی کو بگ تھری کی موجودگی میں 95 سے 100 ملین ڈالرز حصہ ملنا تھا جس میں اب 15سے 20 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہے. سات چھوٹے بورڈز کیلئے 10 ملین ڈالرز کا خصوصی ٹیسٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ ختم کر کے یہ رقم ٹیسٹ چیمپئن شپ پر لگائی جائے گی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top