شاہینوں کا اب ون ڈے سیریز میں کینگروز سے ٹاکرا ہوگا

کینبرا (قدرت روزنامہ09-جنوری-2016) شاہینوں کا اب ون ڈے سیریز میں کینگروز سے ٹاکرا ہوگا ، پہلا ون ڈے 13جنوری کو کھیلا جائے گا ،ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے زخموں سے چورگرین شرٹس نے برسبین میں پڑاؤ ڈال دیا ہے، سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہوں گے.ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 5 ون ڈے کی سیریز کھیلے گی.

پہلا ایک روزہ میچ 13 جنوری کوبرسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا. دوسرا میچ 15 جنوری کو میلبورن تیسرا 19جنوری کو پرتھ چوتھا 22 کو سڈنی پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 26 جنوری کوایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا.سلیکشن کمیٹی نے آل راونڈر محمد حفیظ کو ون ڈے سیریز میں شامل کرنے کیلئے ریلیز کردیا. پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کے سامنے بے بس ہوگئی.حفیظ جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے ، ون ڈے کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر نے سلیکٹرز کو درخواست کی تھی کہ حفیظ کو ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا بھیج دیا جائے.سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کیلئے جو کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے ہیں ، کوچز ان کی فٹنس سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں. سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ میں کامران اکمل کو بھی شامل کرنے کو کہا تھا مگر ٹیم مینجمنٹ نے صاف انکار کردیا تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top