افغان فاسٹ باﺅلر شاہ پور زدران پر قاتلانہ حملہ

31

کابل(قدرت روزنامہ09جنوری2017) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان فاسٹ باﺅلر شاہ پور زدران پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا لیکن خو ش قسمتی سے وہ بچنے میں کامیاب ہو گئے .میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات بھائی کے ساتھ اپنی گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے .

خوش قسمتی سے شاہ پور زدران اور ان کے بھائی حملے میں محفوظ رہے .ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی حملہ آور وں کو گرفتار کیا جا سکا ہے.حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں کرکٹ کو کوئی مسئلہ نہیں اور حتیٰ کہ طالبان بھی اس کے حق میں ہیں.انہوں نے کہا کہ طالبان کو کرکٹ پسند ہے اور میں ایک کرکٹر ہوں، طالبان کرکٹر پر حملے نہیں کرتے..واضح رہے کہ 2015میں شاہ پور زدران نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں اختتامی اوورز میں شاندار کھیل کا مظاہر ہ کر کے جیت حاصل کی تھی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top