شاہد آفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکا ہے، نجم سیٹھی

لاہور(قدرت روزنامہ08جنوری2017)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہر صورت لاہور میں ہی ہو گا، ، شاہد آفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکا ہے، مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں نوکری حاضر ہے.نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی فیصلہ کر لیاہے .
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے متعلق اگر مگر کی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا، فارمولا ایسا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز بھی آئیں گے. انہوں نے کہا کہ مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں ان کی مرضی کی نوکری حاضر ہے. شاہد آفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولا تیار ہو چکا ہے. انہوں نے کہ اکہ پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کو فوج کی زیر نگرانی ٹریننگ کا سوچنا شروع کر دیا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top