ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل بارے افسو سنا ک خبر

باربڈوس (قدرت روزنامہ08جنوری2017)ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئرکی ہے جس میں وہ کسی اسپتال کے بستر پر موجود اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی ہے.ویسٹ انڈین بیٹسمین کی نگاہیں صحتیاب ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں پر مرکوز ہیں.
تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ بادشاہ کی عمر دراز ہو.بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے ٹویٹر پر ہی ان سے پوچھا کہ انہیں کیا مرض لاحق ہے جس نے انہیں اسپتال پہنچا دیا ہے. جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ میں آپ کو بعد میں بتائوںگا.اس سے قبل کرس گیل نے کہا تھا کہ انجریز سے نجات کے لئے میں بگ بیش کھیلنے نہیں گیا اور یہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارا اب ان کی نگاہیں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے پر مرکوز ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top