نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 27 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز جیت لی

ویلنگٹن(یو این پی)نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 27 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز جیت لی.مہمان ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 167رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی.

میچ کا بہترین کھلاڑی کوری اینڈرسن کو قرار دیا گیا.کوری اینڈرسن جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 94رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی .بنگلہ دیش کی طرف سے سومیاسرکار42 اور شکیب الحسن 41رنز سے نمایاں بیٹسمین رہے .روبیل حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیویز کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ اور آئی ایس سوڈھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.مانٹ مونگانوئی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے.نیوزی لینڈٹیم کی جانب سے کین ویلیم سن اور جیمز نیشم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 34 رنز بنائے.نیوزی لینڈ کی جانب سے کوری اینڈرسن نے دو چوکوں اور دس چھکوں کی دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 94 رنزبنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے.بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.بنگلہ دیش کیٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی.بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے.مہمان ٹیم کی جانب سے سومیا سرکار نے چھ چوکوں کی مدد سے 42 اور شکیب الحسن نے چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے.نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور آئی ایس سوڈھی نے دو دو جب کہ مچل سنٹر اور کیم ویلیم سن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی.اس سے پہلے میزبان ٹیم نے میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top