کراٹے گرینڈ ماسٹراشرف طائی کا 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف

لاہور (قدرت روزنامہ08فروری2017) کراٹے کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف کرلیا ،کہتے ہیں کہ 5لاکھ ڈالرز لیکر میچ ہاراتھا.
تفصیلات کے مطابق پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے کراٹے چیمپئن اشرف طائی بھی میچ فکسر نکلے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 1983میں جرمنی کے ہاورڈ جیکسن کے خلاف لڑی جانے والی فائٹ5لاکھ ڈالرز میں فکس تھی، جرمن کھلاری سے جیتتا تو ایک لاکھ ڈالرز ملتے مگر ہارنے پر 4لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی .
اشرف طائی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس پر کوئی شرمندگی نہیں کیوں کے یہ لڑائی ٹائٹل یا ملک کے لئے نہیں تھی، میں نے ہارنے کے لئے مار کھائی جس پر مجھے 5لاکھ ڈالرز ملے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top