بھارتی کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹے میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کر دی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ07فروری2017) ایک جانب جہاں قومی ون ڈے ٹیم کے 11کھلاڑی مل کر بھی 300رنز کا مجموعی ہدف حاصل کرتے ہوئے مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں وہیں ایک بھارتی کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کر دی ہے. نئی دہلی کے لالیتا پارک میں کھیلے گئے مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی دارالحکومتگ سے تعلق رکھنے والے 21سالہ وکٹ کیپر بلے باز موہت اہلاوت نے ماوی الیون کے لئے کھیلتے ہوئے فرینڈز الیون کے دوران ناقابل شکست ٹرپل سنچری اسکور کر ڈالی، موہنت نے اس کارنامے کو سرانجام دینے کے لئے محض72گیندوں کا سہارا لیا اور اس دوران39چھکے اور14چوکے لگائے ،ان کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 416رنز اسکور کئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top