ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی کا” راز“ بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ07فروری2017)بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا نے پاکستانی آل راؤنڈرشعیب ملک کے ساتھ اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا .ایک بھارتی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے 30سالہ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ ہم دونوں اکثر ایک دوسرے سے دور رہتے ہیں.
ثانیہ کے مطابق ان کے والد اکثر مذاق کرتے ہیں کہ میری والدہ سے ان کی31سالہ رفاقت کا راز بھی ٹینس ہی ہے. خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ثانیہ اور شعیب میں نوبت طلاق تک پہنچ گئی ہے تاہم ثانیہ مرزا نے ان افواہوں کو رد کر دیا ہے. شادی سے قبل بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے تعلقات کے بارے میں سوال پر ثانیہ کا کہنا تھا کہ اب اس تعلق کو بہت دیر ہو چکی ہے اور انہیں کچھ یاد بھی نہیں، ان کا کبھی کسی اداکار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top