پی ایس ایل کی تیاریاں یو اے ای میں عروج پر پہنچ گئیں، ہر جانب اشتہارات کا سیلاب

لاہور (قدرت روزنامہ06فروری2017) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں متحدہ عرب امارات میں عروج پر پہنچ گئی ہیں. دبئی اور شارجہ میں اشتہاری مہم کا آغاز، بسوں، ٹیکسیوں پر ہوگیا، پی ایس ایل میں حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بارے میں معلومات اور تصاویر کا سیلاب آگیاجبکہ شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے.

 8 فروری 2017ءکو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نامو رفنکار، علی ظفر، شہزاد رائے، فہد مصطفی، شیگی (جمیکا سنگر) اور نجم سیٹھی پریس کانفرنس میں افتتاحی پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ لیگ کا آغاز9 فروری کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا.افتتاحی میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 9 بجے ہو گا جس سے قبل گلوکار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور آتش بازی کا بھی زبردست مظاہرہ ہو گا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top