پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر،اماراتی صحراؤں میں اشتہارات کی بہار

لاہور(قدرت روزنامہ05فروری2017)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں متحدہ عرب امارات میں عروج پر پہنچ گئی ہیں . دبئی اور شارجہ میں بسوں اور ٹیکسیوں پر پی ایس ایل میں حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بارے میں معلومات اور تصاویر کی بہار نظر آنے لگی ہیں اور شائقین کو بھی لیگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے .
8فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نامور فنکار علی ظفر، شہزاد رائے، فہد مصطفی، جمیکین گلوکار شیگی اور نجم سیٹھی پریس کانفرنس میں افتتاحی پروگرام کی تفصیلات بتائیں گے جبکہ لیگ کا باضابطہ آغاز9فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا. افتتاحی میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات9بجے ہوگا جس سے قبل مذکورہ گلوکار اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور آتش بازی کا بازی کا بھی زبردست مظاہرہ ہوگا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top