آئی سی سی کا بگ تھری کے خاتمے پر اصولی اتفاق

icc-

دبئی(قدرت روزنامہ04فروری2017)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بگ تھری کے خاتمے پر اصولی اتفاق ہوگیا.

کرکٹ سے حاصل ہونے والی آمدن پر قبضہ کرنے کے لئے بڑوں کی اجارہ داری ختم ہوگئی جب کہ بھارتی بورڈ کے تاخیری حربے اور دھمکیاں بھی کسی کام نہ آئیں اور آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران ممبرز ممالک کے نمائندوں نے بگ تھری کے خاتمے پر اصولی اتفاق کرلیا جس کے مطابق تمام ممبرز کوترقی پانے کے برابر مواقع حاصل ہونگے، کرکٹ کھیلنے والے تمام ملک ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے بہترمستقبل کیلیے کام کرینگے، اس سے معاملات میں شفافیت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی.

آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ممبرز سے رائے طلب کرنے کے بعد اپریل میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں معاملات کو حتمی شکل دے کر دستخط ہونگے اور جون میں ہونے والے کونسل اجلاس میں تبدیل شدہ نظام کی تفصیلات جمع کرادی جائیں گی.

اجلاس کے دوران آئی سی سی کے مالی معاملات کی تقسیم اورڈھانچے کی تبدیلی کے حق میں پاکستان سمیت آسٹریلیا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے ووٹ دیا جب کہ بھارت اور سری لنکا نے اسکی مخالفت میں حق رائے دہی استعمال کیا.

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی مستقل نشست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ بگ تھری کے خاتمے کا اعلان اور آئی سی سی کے 2014 میں منظور ہونے والے آئین کا از سر نو جائزہ رواں سال جون میں ہی کیا جائے گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top