معروف برطانوی کھلاڑی کیون پیٹرسن نے پاکستان کیلئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا

Kevin-

لندن(قدرت روزنامہ04فروري2017)انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ کا 2017ء کا ایڈیشن نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2017ء ایڈیشن کھیلنے سے انکار کر دیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے.

خیال رہے کہ گزشتہ سال کیون پیٹرسن آئی پی ایل کی ٹیم پونے سپر جائنٹس کا حصہ تھے لیکن انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے. تاہم وہ رواں ماہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئینگے. کیون پیٹرسن نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کی تھی جو سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top