کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں،مصباح الحق

لاہور (قدرت روزنامہ02فروري2017)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ میری فٹنس اوپر ہے اور پرفارمنس نیچے ، کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں، جو بھی ٹیم کیلئے بہتر کرتا ہے تو اسے موقع ملنا چاہیے ، کپتان کے حوالے سے پی سی بی ہی فیصلہ کرے گا. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی پریشر نہیں اور اپنے دل کی بات کہی ہے سب سے اہم کھیل کو انجوائے کرنا ہے اگر آپ میں یہ چیز نہیں ہے تو پھر کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں .

عمر بڑی چیز نہیں بلکہ اہم چیز آپ کی پرفارمنس اور فٹنس ہے. میری فٹنس اوپر ہے اور پرفارمنس نیچے ، کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں. کوشش کروں گا کہ ڈومیسٹک کرکٹ جاری رہے اس لیے فیصل آباد سے کھیلوں گا، ہر روز پریکٹس کر رہا ہوں اور کوشش ہے کہ پرفارمنس میں بہتری آئے.

 سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مثبت بات کرنی چاہیے ، مسائل کی نشاندہی کرنی اور ان کا حل بتانا چاہیے. کسی ایک بندے کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور آپ نمبر ون نہیں ہو سکتے ، صرف تنقید کرنا یا بیٹھ کر یہ کہہ دینا کہ کپتان بدل دیں، اس سے کچھ نہیں ہوگا. ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن سسٹم نہیں ہے، اس ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر پیش کرنے کیلئے ہمیں کرکٹ کا نظام بہتر بنانا ہے.
 کپتانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مصباح کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی جو بہتر سمجھتا ہے وہی ہوگا ، میرا ماننا ہے کہ جو بھی ٹیم کیلئے بہتر کرتا ہے تو اسے موقع ملنا چاہیے. ہماری پرفارمنس پر افسوس ہے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے چیلنج میں فیل ہوئے جس کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے ، جیتیں گے تو سب چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top