قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے فلم سازی کی دنیا میں آنے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ02فروري2017)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے فلم سازی کی دنیا میں آنے کا اعلان کردیا .رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی مدد سے دہشت گردی ختم کرنے کے موضوع پر فلم بنا رہے ہیں .

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ختم کرنے کے موضوع پر فلم بنا رہے ہیں جس میں بھارت کے معروف اداکار سنجے دت کو ہیرو کاسٹ کیا گیا ہے .انہوں نے بتا یا کہ خواہش ہے ماہرہ خان اور کترینہ کیف کوبھی فلم میں شامل کروں ،ان دونوں ہیروئنز میں بہت ٹیلنٹ ہے .رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ہیروئن کون ہو گی یہ ابھی سسپنس ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top