قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

فیصل آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے ، کہا بورڈ کسی کو بھی کپتان بنادے تاہم کپتان بدلنے سے پہلے مسائل حل کرے ورنہ نئے آنے والے کو بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں بڑے بڑے عقلمند لوگ بیٹھے ہیں ، وہ کسی کو بھی کپتان بنا دیں ،میں کسی کا نام نہیں دوں گا،جب کپتانی چھوڑنا چاہتا تھا اس وقت روکا گیااور اب شرم دلائی جارہی ہے کہ ریٹائر کیوں نہیں ہوجاتا ،جس طرح کے ریمارکس آرہے ہیں اس کے بعد کوئی لڑکا کپتان بننے کو تیار نہیں ہوگا.
مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہوم سیریز میں ٹیمیں اچھا کھیلتی ہیں، بھارت اپنے ملک میں ہی جیت کر نمبر ون بنا ہے ، ہم نے بھی یو اے ای میں 6سال کے دوران بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ میں بھی سیریز ڈرا کی تاہم 4میچز ہارنے کے بعد اب عوام ریٹائرمنٹ لینے کا مطالبہ کررہی ہے حالانکہ کل سب مجھے کرکٹ میں واپس آنے کا کہہ رہے تھے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top