ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دیدی

21

نئی دہلی(قدرت روزنامہ01فروري2017)ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دیدی ہے.تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 296 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا تھا.

انگلینڈ کی ٹیم نے جواب میں 200 رنز بنائے اور اس طرح پاکستان نے انگلینڈ کو 97 رنز سے ہراکر دوسری کامیابی حاصل کی.قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی.پاکستان کے بد ر منیر کو شاندار 92 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top