مردہ شیر،زندہ آدمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ21دسمبر2016)ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ جنگل میں جارہے تھے کہ ایک بے وقوف شخص ان کے ساتھ ہولیاجنگل میں ایک جگہ گہرے گڑھے میں ہڈیوں کاڈھیرپڑاتھاوہ بے وقوف ہڈیوں کاڈھیردیکھ کررک گیااورحضرت عیسی ٰ سے کہنے لگا:اے روح اللہ وہ کیااسم اعظم ہے جسے پڑھ کرآپ مردوں کوزندہ کرتے ہیں مجھے بھی اسم اعظم سکھادیجیے تاکہ میں بھی ان بوسیدہ ہڈیوں میں جان ڈال دوں ؟ اس احمق کی یہ بات سن کرحضرت عیسی ٰ نے کہا’’خاموش ہوجاتیری زبان اس کے لائق نہیں ‘‘وہ بضدہوااورکہنے لگا’’بہت اچھااگرمیری زبان اسم اعظم کے لائق نہیں توپھرآپ ہی ان ہڈیوں پرپڑھ کردم کریں ،اس نے یہاں تک اپنی بات پراصرارکیاکہ حضر ت عیسیٰ متعجب ہوئے اوردل میں کہاکہ یااللہ یہ بھیدکیاہےا س احمق کی اتنی ضدکس لیے ہےاپنے مردے کوبھلاکردوسرے مردے کوزندہ کرنے کی فکرمیں ہےحق تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ پروحی نازل کی کہ اس میں حیرت کی کیابات ہےحماقت کوحماقت کی تلاش ہوتی ہےاوربدنصیبی بدنصیبی کاہی گھرڈھونڈتی ہےکانٹوں کااگناان کے بوئے جانے کے عوض ہےاتنے میں اس بیووقوف نے پھرا ن ہڈیوں پراسم اعظم پڑھ کردم کرنے کاتقاضاکیا.اورجب انہوں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی توناراض ہوکربولا’’اے روح اللہ ‘‘اب آپ بھی اپنامعجزہ دکھانے میں بخل سے کام لینے لگے ہیں شایدآپ کی زبان میں پہلی تاثیرنہ رہی ہوگی یہ سن کرحضرت عیسی ٰ نے ان ہڈیوں پراسم اعظم پڑھ کردم کیاآن کی آن میں ان ہڈیوں کے اندرحرکت ہوئی اورکیادیکھتاہے کہ ایک ہیبت ناک شکل کاقوی الجثہ شیرہے .

اس نے گرج کرجست کی اوراس بے وقوف شخص کولمحہ میں چیرپھاڑ کربرابرکردیایہاں تک کہ کھوپڑی بھی پاش پاش کرڈالی

اس کاخول ایساخالی ہواجیسے اس میں کبھی بھیجہ تھاہی نہیں حضرت عیسیٰ یہ تماشادیکھ کرحیران ہوئے اورشیرسے پوچھااے جنگل کے درندے تونے اس شخص کواتنی تیزی سے کیوں چیرپھاڑ ڈالا،شیرنے جواب دیااس وجہ سے کہ اس احمق نے آپ کوخفاکردیاتھااورآپ کی توہین پراترآیاتھا،حضرت عیسیٰ نے پوچھا’’تونے اس کاگوشت کیوں نہ کھایااورخون کیوں نہ پیا،شیرنے کہا کہ اے پیغمبرخدامیری قسمت میں اب رزق نہیں ہےاگراس جہان میں میرارزق باقی ہوتاتومجھے مردوں میں داخل ہی کیوں کیاجاتا

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top