میں پہاڑ کو کھا ہی نہیں سکتا

(قدرت روزنامہ15-فروری2017)ایک آدمی نے خواب دیکھا. اسے کہا گیا کہ اگر تم اللہ کے راستہ میں نکلو اور تمہیں جو چیز سب سے پہلے نظر آئے اور اگر تم اسے کھا لو تو تمہیں بڑے درجات مل جائیں گے.

اس کی آنکھ کھلی تو اس نے اس کی نیت کر لی. لہٰذا جب وہ صبح اٹھ کر شہر سے باہر نکلا تو اس کی پہلی نظر پہاڑ پر پڑی. اس کے دل میں خیال آیا کہ میں پہاڑ کو تو نہیں کھا سکتا لیکن خواب میں یہ شرط تھی کہ جو چیز پہلی دفعہ نظر آئے اس کو اگر کھاؤ گے تو تمہیں بڑے درجات ملیں گے. کبھی تو اس کے دل میں خیال آتا کہ میں پہاڑ کو کھا ہی نہیں سکتا لہٰذا مجھے آگے جانے کی ضرورت نہیں ہے اور کبھی خیال آتا کہ نہیں‘ جانا میرا کام ہے. اللہ تعالیٰ آسان کر دیں گے. چنانچہ وہ آدمی چلتا رہا‘ چلتا رہا لیکن اللہ کی شان کہ وہ جیسے جیسے پہاڑ کی طرف قدم اٹھاتا رہا. ہر قدم پر پہاڑ چھوٹا ہوتا گیا. حتیٰ کہ جب یہ شخص قریب پہنچا تو دیکھا کہ وہاں گڑ کی ایک چھوٹی سی ڈلی پڑی ہوئی ہے. اس نے اسے اٹھا کر منہ میں ڈال لیا. تو استقامت کے ساتھ قدم اٹھانے پر اللہ تعالیٰ پہاڑ کو بھی گڑ کی ڈلی بنا دیتے ہیں.  چنانچہ وہ آدمی چلتا رہا‘ چلتا رہا لیکن اللہ کی شان کہ وہ جیسے جیسے پہاڑ کی طرف قدم اٹھاتا رہا. ہر قدم پر پہاڑ چھوٹا ہوتا گیا. حتیٰ کہ جب یہ شخص قریب پہنچا تو دیکھا کہ وہاں گڑ کی ایک چھوٹی سی ڈلی پڑی ہوئی ہے. اس نے اسے اٹھا کر منہ میں ڈال لیا. تو استقامت کے ساتھ قدم اٹھانے پر اللہ تعالیٰ پہاڑ کو بھی گڑ کی ڈلی بنا دیتے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top