ری لنکا میں ایڈمز پیک (آدم کی چوٹی) نامی ایک ایسا خاص پہاڑ ہے جو مسلمانوں، عیسائیوں، ہندوﺅں اور بدھوں کے لیے یکساں مقدس ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ14فروری2017)دنیا کا وہ پہاڑ جسے مسلمان ،عیسائی ،ہندو بدھ مت مقدس جانتے ہیں ،وجہ ایسی کہ آپ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گاسری لنکا میں ایڈمز پیک (آدم کی چوٹی) نامی ایک ایسا خاص پہاڑ ہے جو مسلمانوں، عیسائیوں، ہندوﺅں اور بدھوں کے لیے یکساں مقدس ہے. اس پہاڑ پر ایک بہت بڑے پاﺅں کا نشان ہے.

اس نشان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت آدمؑ کے پاﺅں کا نشان ہے. یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب انہیں جنت سے زمین پر بھیجا گیا تھا تو یہاں ان کا پہلا پاﺅں زمین پر پڑا تھا. ہندوﺅں کا عقیدہ ہے کہ یہ پاﺅں کا نشان ہندو دیوتا ”شیوا “ کا ہے جبکہ بدھ مت کے پیروکار کہتے ہیں کہ یہ گوتم بدھ کا پاﺅں ہے. ایک عرصے تک ایڈمز پیک کو سری لنکا کی بلند ترین چوٹی سمجھا جاتا رہا ہے مگر بعد میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق اس کی بلندی صرف 7ہزار353فٹ ہے. اس کی چوٹی پر موجود پاﺅں کے نشان پر ایک خوبصورت چھت بنائی گئی ہے اور کئی خادمین اس کی حفاظت پر مامور ہیں جو چڑھائی کے راستے میں نیچے زمین سے لے کر آدھے راستے تک موجود ہوتے ہیں.یہ لوگ پہاڑ کی چوٹی پر موجود اس مقدس مقام کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہیں.یہاں ہر سال ہزاروں زائرین آتے ہیں جن میں زیادہ تر بدھ مت کے لوگ شامل ہوتے ہیں. خاص طور پر لوگ اپریل میں اس پہاڑ کا رخ کرتے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top