گھر میں داخل ہوتے ایک ایسا کام جسے کرنے سے رزق کے دروازے آپ پر ایسے کھلیں گے کہ پیسہ سنبھالے نہیں سنبھلے گا

gar34

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017)قرآن حکیم فرقان حمید کی ایک ایک آیت اپنے اند ر علم و حکمت کے بیش بہا خزانے لئے ہو ئے ہے. اکابرین سے قرآنی آیات کے ذریعے کئی عملیات منصوب ہیں جن پر عمل کر کے لوگ صدیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں.

آج کی اس بڑھتی مہنگائی میں لوگ رزق کی کمی کے باعث بے انتہا پریشانیوں کا شکار ہیں تو اْن سب کیلئے رزق کی فراوانی کا یہ عمل پیش خدمت ہے.جب گھر میں داخل ہوں اور چاہے دن میں جتنی دفعہ بھی آنا جانا ہو تو ایک بار درود شریف، ایک بار بسم اللہ شریف اور ایک بار سورہ اخلاص پڑھ کر گھر میں داخل ہوں اور گھر والوں کو سلام کریں.واضح رہے کہ چاہے گھر میں بیوی بچے موجود ہوں یا نہ ہوں لیکن سلام ضرور کریں. یہ عمل مستقل کریں اور گھر کا ہر فرد کرے. اگر عمل کو اور تیز کرنا چاہتے ہیں تو سورہ اخلاص تین بار پڑھیں. رزق کی فراوانی کیلئے یہ عمل تیر بہدف ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top