’’ہمیشہ زندہ رہنے کا طریقہ ‘‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017)اللہ رب العزت کی مخلوق حضرت انسان کی خواہشات اس قدر زیادہ ہیں کہ شاید عمری خضری بھی اسکی لامحدود خواہشات کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہو .گو کہ ہمیشہ زندہ رہنے کا شوق انسان میںزمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے اور اس کام میں کئی سنیاسی اور اور کیمیا دان اپنی پوری زندگی موت کے حوالے کر بیٹھے مگر کچھ حاصل نہ ہوا تاہم اگر آپ زندگی لافانی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ نسخہ آپ کیلئے ہی ہے .

پرانے وقتوں کی بات ہے کہ ایک عقل مند شخص نے کسی سے کہا کہ ہندوستان میں ایک ایسا درخت ہے ، جس کا پھل کھانے سے انسان ہمیشہ زندہ رہتا ہے . یہ بات بادشاہ تک پہنچ گئی . بادشاہ نے اس درخت کا پھل لانے کے لیے ایک شخص کو ہندستان کی طرف بھیجا . یہ شخص ہندوستان میں پہنچ کر جس سے بھی اس درخت سے متعلق پوچھتا تو وہ اس کا مذاق اڑا دیتا . آخر سا ل ہا سال کی بے سود محنت کے بعد جب وہ وطن کو لوٹنے لگا تو بوقت ِ واپسی اسے ایک بزرگ ملا . اس نے بزرگ کو سار ا ماجرا کہہ سنا یا . بزرگ نے یہ ماجرا سنا تو ہنس دیے .پھر انھوں نے کہا :”یہ درخت صرف علم کی نعمت ہے . علم سے انسان دائمی زندگی پاتا ہے اور بے علم آدمی مردہ ہوتا ہے . ”

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top