ایک بدوی نے حضورِ اقدس صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر ہرنی کا ایک بچّہ تحفہ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017) راوی کنزالغرائب میں ایک واقعہ تحریر کرتے ہیں کہ ایک بدوی نے حضورِ اقدس صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر ہرنی کا ایک بچّہ تحفہ دیا ، اتنے میں حضرت اِمام حَسنؓ تشریف لائے ، آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے ہرنی کا بچہ ان کو دے دیاجب اِمام حسین ؓ ُ نے دیکھا تو پوچھا بھائی آپ یہ کہاں سے لائے ہو؟حضرت امام حسینؓ نے جواب دیا کہ یہ مجھے نانا جان ؓ دیا ہے .
 اب حضرت امام حسین ؓ بھی ہرنی کا بچّہ لینے کے لیے خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور ضِد کرنے لگے.
آپ صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت بہلایا مگر نہ مانے.قریب تھا کہ حضرت اِمام حُسین رضی اللّہ عنہُ کی آنکھوں میں آنسُو آ جائیں کہ اچانک غیب سے ایک ہرنی اپنے ساتھ ایک اور بچّہ لے کر حاضر ہوئی اور عرض کیا...! آقا کریمﷺ میرا ایک بچّہ بدوی نے حاضرِ خدمت کر دیا ہے. یہ دوسرا بچہ میںلے کر حاضر خدمت ہوئی ہوں .یہ آپ ﷺ اپنے جگر گوشے کو دے دیجئے . وہ  اسے لینے کی ضد کر رہے تھے، اگر ان کی آنکھوں سے ایک بھی آنسو ٹپک پڑتا تو عرش کے مقرب ترین فرشتوں کے دل دہل جاتے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top