گیدڑ سنگھی کیا ہوتی ہے ؟

(قدرت روزنامہ11-جنوری-2017)گیدڑ سنگھی کسے کہتے ہیں یہ آج تک پتہ نہیں چل سکا، کسی نے بتایا کہ کسی خاص قسم کے سانپ کا منکا ہے، کسی نے کالے رنگ کے چھوٹے سے پتھر کا نام لیا جو اوپر جنگلوں پہاڑوں میں سائیں اور سنیا سیوں کو ملتا ہےایک آدمی نے ایک بالوں والے پتھر کا نام لیا. یہ ساری باتیں اپنی جگہ پر مگر آج تک اس کی حقیقت نہیں کھل سکی. سڑکوں پر بیٹھے باوے بھی اپنی بعض مصنوعات کو گیدڑ سنگھی کہہ کر فروخت کرتے اور سادہ لوح لوگوں سے بڑی بڑی رقمیں بٹورتے ہیں. گیدڑ سنگھی کچھ بھی بلا ہو، کہتے ہیں یہ جسے مل جائے اس کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں مثلا حسن و عشق کے رسیا لوگوں میں سے کسی ہاتھ یہ جنس نایاب آجائے تو تتلیاں اس پر خود بخود منڈلانے لگتی ہیں. طاقت وقوت کے مالک لوگوں پر گیدڑسنگھی مہربان ہو جائے تو عوام الناس کے ہجوم اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں، جسے علم ودانش کی گیدڑ سنگھی میسر آجائے و ہ اوپر بڑے مچان پر جا بیٹھتا ہے اور دوسروں کو حقیر گردانتا ہے . جسے عزت واحترام کی گیدڑ سنگھی مل جائے اس پر لوگ اپنی جان قربان کرتے ہیں، فی سبیل اللہ ہاتھ پائوں چومتے ہیں مگر اس مو خرالذ کر خصوصیت کے لیے کسی گیڈر سنگھی کی ضرورت نہیں پڑتی ، یہ اللہ کی دین ہوتی ہے جسے ملک گئی اس کا مقدر سنور گیا ، لوگ اس کے گھر کے پھیرے مارتےرہتے ہیں، لینا دینا کچھ نہیں ہوتا مگر ان کے رویوں سے پیار پھوٹ پھوٹ کر نکلتا ہے . بہر کیف یہ طے ہے کہ گیدڑ سنگھی جسے جیسے جہاں تہاں مل جائے وہ لالوں لال ہو جاتا ہے اور ہر قدم پر کامیابی اس کے قدم چومتی ہے ، وہ جس میدان میں جاتا ہے وہاں کشتوں کے پشتے لگادیتا ہے ، انگریزی میں شاہد اسے طلسمان Talisman یا کارسمہ بھی کہا جا سکتا ہے ، دنیا میں جو شخص مرجع خلائق بن جاتا ہے ، اسکے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سنگ پارس بن جاتا ہے ، جس چیز کو چھوئے وہ سونے کی ہو جاتی ہے . گیدڑ سنگھی اثرات کچھ ایسے لوگوں میں بھی دیکھے ہیں وہ اپنے اپنے فیلڈ میں کامیاب بھی نظر آئے ہیں،جب وہ شخص دھڑام اسے زمین بوس ہوتاہے تو کہا جاتا ہے کہ اس کی گیدڑ سنگھی اس کا ساتھ چھوڑ کر چلی گئی ہے . اسے بعض لوگ مقدر اور اتفاق کا کھیل بھی بتاتے ہیں یعنی وہ لوگ جو ان باتوں پر یقین رکھتےوہ اسے صرف قسمت قرار یتے ہیں، جو لوگ قسمت کو بھی نہیں مانتے وہ اسے گھپلا گھمڑ گھیر اور فراڈقرادیتے ہیں. ایک سیانے کا کہنا ہے کہ یہ افسانوی باتیں ہیں، انہونی ان دیکھی اس لیے ان باتوں میں اپنا وقت ضائع مت کرو،تمہیں گیدڑ سنگھی ملی تو کیا کر لوگے .....


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top