پوری سلطنت کی قیمت ایک پیالہ پانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ11فروری2017)ہارون رشید کو پیا س لگی ا س نے پانی مانگا ، ٹھنڈا پانی لایا گیا ، عارف باللہ حضرت ابن سماک ؒ وہاں موجود تھے ، وہ کہنے لگے ہارون پانی پینے سے پہلے میری بات سننا ، پوچھا بتائیے ، کہنے لگے یہ بتائیں اگر آپ کو سخت پیاس لگ جائے اور پیاس ایسی کہ برداشت سے باہر ، حلق بالکل خشک ہو اور پوری دنیا میں پانی کہیں بھی نہ ہو اور ایک شخص کے ہاتھ میں

پانی کا پیالہ ہو ، تو آپ بتائیں کہ کتنی قیمت دے کر اس سے پانی کے پیالے کو خریدیں گے ، اس نے کہا کہ میں آدھی سلطنت دے دونگا ، اور پانی کا پیالہ خرید کا پیونگا ، انہوں نے کہا اچھا آپ نے پانی پی لیا ، اور پینے بعد اگر بیشاب بند ہو گیا ، نکلتا نہیں اور جانتے ہیں کہ پیشاب بندہونے کی حالت میں انسان مچھلی کی طرح تڑپتا ہے ، اسے برداشت نہیں ہوتا، تو آپ مچھلی کی طرح تڑپنے لگیں ،ادھر ایک طبیب جس کے پاس ایسی دوا ہے جس سے بیشاب ہو جائے ، تو آپ بتائیں اس طبیب کو کیا قیمت دے کر وہ دوا خرید لیں گے ؟ اس نے کہا آدھی سلطنت دے کر خریدی لونگا ، انہوں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوا کہ آپ کی یہ پوری سلطنت کی قیمت صرف پانی کا ایک پیالہ پینے اور پھر اسے جسم سے نکالنے کے برابر ہے جبکہ تو نے تو زندگی میں ہزاروں پیالے پیے ہونگے ، تو تم نے اللہ کی کتنی نعمتیں استعمال کیں ہو نگی بتلائون ان کی قیمت کیا ہو گی ؟ (تاریخ الخلفا ۲۴۹/۱)

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top