حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی کے بارے میں ایک امریکی عورت کے تاثرات

25

اسلام آباد (قدرت روزنامہ09جنوری2017)یاسمینہ بلیکبرن ایک امریکی مسلمان خاتون ہیں، ادیبہ ہیں اور مختلف سائٹس کے لیے بلاگ لکھتی ہیں-حال ہی میں انہوں نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہم کی حیات پر ایک مفصل مضمون لکھا ہے، قارئین "دنیا پاکستان" کے لیے اس کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے-ایٹیٹر

.میں اکثر لوگوں سے عورتوں کے مسائل پر بات چیت کرتی ہوں  کہ عورتوں کو کیسے کپڑے پہننے چاہییں اور کیا سوچنا اور کیا نہیں سوچنا چاہیے.

اسی  گفتگو اور بحث کی وجہ سے کئی لوگ میری دشمن بن گئے ہیں. اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نسوانیت جیسے لیبل سے اتفاق نہیں کرتی. اس معاملے میں ،میں اسلام کی پہلی خاتون کا تعارف کرانا چاہتی ہوں.

آپ کا نام خدیجہ بنت خویلد تھا. وہ حضور ﷺ کی پہلی بیوی تھیں. جب بھی میں کسی مباحثے میں پڑتی ہوں تو ان کو ایک مثال کے طور پر پیش کرتی ہوں. البتہ ان کے اور میری دور حیات میں ۱۴۰۰ سال کا فرق ہے . میرا خیال ہے کہ اگر میں ان جیسی زندگی گزار سکوں تو یہ ایک بڑی کامیابی ہو گی. حضرت خدیجہ کے بارے میں سات چیزیں ایسی ہیں جو آپ شاید نہ جانتے ہوں.

۱. وہ ایک کامیاب اور باعزت تاجر تھیں.

خدیجہ ایک تاجر کے ہاں پیدا ہوئی تھیں ایک ایسے دور میں زندگی گزاری جب عورتوں کو معاشرے میں کوئی اختارات نہیں تھے. لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت اور پختہ عزم کے ساتھ اپنے والد کا بزنس سنبھالا  اور دور دور تک اپنے تجارت کو پھیلایا.

۲. انہوں نے بہت سے رشتوں کو انکار کیا.

یہ صاف ظاہر ہے کہ ان کے پھیلتے ہوئے بزنس کی وجہ سے بہت سے لوگ ان سے رشتہ جوڑنا چاہتے تھے. اس لیے آپ کو بہت سے لوگوں کو شادی سے انکار کرنا پڑا . آپ نے حضرت محمد ﷺ سے شادی سے پہلے دو شادیاں کیں. دونوں جگہ آُ کے بچے بھی پیدا ہوئے لیکن دونوں شوہر وفات پا گئے.

۳. انہوں نے خود محمد ﷺ کی طرف شادی کا پیغام بھیجاا.

محبت تب ہوتی ہے جب آپ کوشش نہ کر رہے ہوں. میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا. خدیجہ کو جب حضور ﷺ کے اعلی کردار کے بارے میں پتا چلا تو انہوں نے آ پ کو اپنے بزنس میں شامل کیا. اس دور میں عورتوں کو حفاظت کی خاطر شادی کرنا ضروری معلوم ہوتا تھا. لیکن خدیجہ چونکہ ایک اعلی بزنس   میں مصروف تھیں اس لیے انہیں اپنے آپ کو سنبھالنے کے لیے شادی کی ضرورت نہیں تھی. اس لیے صاف ظاہر ہے کہ آپ کو محمد ﷺ سے محبت ہو گئی اور آپ نےااپنی ایک دوست کے ذریعے شادی کا پیغام بھیجا.

۴. آپ محمد ﷺ سے پندرہ سال بڑی تھیں.

یہ بات بھی آپ کے لیے حیران کن ہو سکتی ہے کہ جب آُپ نے محمد ﷺ سے شادی کی تب آپ کی عمر ۴۰ سال تھی جبکہ محمد ﷺ ۲۵ سال کے تھے.

۵. آپ ایک آئیڈیل بیوی تھیں. آپ کی محبت کی کہانی سچ پر مبنی ہے.

قران میں لکھا ہے. تمہاری عورتیں تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو. اس دور میں ایک سے زیادہ شادیاں عام بات تھی لیکن اس کے باوجود حضور ﷺ نے خدیجہ کی وفات تک دوسری کوئی شادی نہیں کی. اس شادی کے دوران حضور ﷺ پر پہلی بار وحی نازل ہوئی. آپ ﷺ بہت ڈر گئے . اس وقت جب اور کسی نے آپ کی بات پر یقین نہ کیا تب حضرت خدیجہ نے آپ کو سہارا دیا اور آپ کو ہمت بندھائی. حضرت خدیجہ سے آ پ ﷺ کی چھ اولادیں پیدا ہوئیں.

۶. آپ اسلام قبول کرنے والی پہلی عورت ہیں

خدیجہ وہ پہلی عورت ہیں جنہوں نے  حضورﷺ کو آخری رسول تسلیم کیا. جب  آپ ﷺ پر پہلی وحی آئی تو حضرت خدیجہ آپ ﷺ پر فوری ایمان لے آئیں. آپ نے اپنا سارا مال اللہ کی راہ میں وقف کیااور خطرہ مول لیتے ہوئے حضور ﷺ کے ساتھ کھڑی رہیں.

۷. آپ نے اپنی دولت غریبوں پر خرچ کی.

اسلام میں دولت انسان کے لیے ایک امتحان ہوتی ہے  لیکن حضرت خدیجہ نے اپنی ساری کمائی  غریبوں پر خرچ کی. انہوں نے ضرورتمندوں ، یتیموں، بیوائوں پر خرچ کی. انہوں نے غریب بچیوں کی شادیاں کروائیں اور ان کو جہیز مہیا کیا.

خدیجہ اسلامی تاریخ کی بہت بہترین عورتوں میں سے ایک تھیں. حضور ﷺ نے فرمایا. دنیا میں چار بہترین عورتیں گزری ہیں. ا. خدیجہ بنت خویلد ۲. فاطمہ بنت محمد ۳. مریم بنت عمران  ۴. آسیہ بنت مزاحم

حضرت خدیجہ کی زندگی آ ج کی عورتون کے لیے بھی مشعل راہ ہے. جس طریقے سے انہوں نے اپنے بزنس کو سنبھالا، حضور ﷺ کا خیال رکھا اور غریبوں کی مدد کی وہ عام عورتوں کے لیے مثال ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top