گدھا اور شہنشاہ

20

اسلام آباد (قدرت روزنامہ09فروری2017)ایک دن شہنشاہ اکبر اور بیر بل اکٹھے سیر کے لیے گئے. سورج غروب ہونے پر بیر بل دریا کے کنارے بیٹھ گیا اور سندھیا ادا کی.

(ہندوؤں کی ایک عبادت کا نام ہے. ) شہنشاہ بہت متاثر ہوا تھا اور اس نے بیر بل سے کہا. ’’ بیر بل ! مجھے بتاؤ کہ تم سندھیا کیسے ادا کرتے ہو ؟ مجھے بہت پسند ہے اور میں بھی یہ ادا کرنا چاہتا ہوں .‘‘ بیر بل نے جواب دیا کہ :. ’’ عالی جاہ ! صرف برہمن اس کو ادا کر سکتے ہیں دوسرے نہیں. ‘‘ شہنشاہ اکبر نے کہا کہ :.

’’ پہلے مجھے بر ہمن کریں. ‘‘ بیر بل نے کہا کہ :. ’’ نہیں مہاراج ! یہ ممکن نہیں ہے مگر شہنشاہ نے بہت اصرار کیا کیوں نہیں. میرے کہنے پر ایک چیز ممکن ہے. ‘‘ بیر بل الجھن میں تھا مگر اس نے کہا کہ :. ’’ مجھے تھوڑا وقت درکار ہے. ‘‘ شہنشاہ نے اتفاق کیا. مگر چند دنوں کے بعد اس نے بیر بل کو وعدہ یاد دلایا پھر بیر بل نے کمہار کو بلایا اور اس سے کہا کہ :. ’’ کل رات تم دریا کے کنارے پر آؤ. گدھے کے ساتھ اور اس کو خوب مل کر کھرکھنا کرو. شہنشاہ اور میں بھی اس وقت وہاں آئیں گے . جب وہ پوچھیں کہ تم کیا کر رہے ہو ؟ تم کو کہنا ہو گا کہ :. ’’ میں اسی گدھے کو گھوڑے میں تبدیل کر رہا ہوں .‘‘ اس کے مطابق اگلے روز کمہار دریا کے کنارے پر آیا. اپنے گدھے کے ساتھ آیا. اس نے نہانا اور اپنے جانوروں کو جھاڑنا وغیرہ شروع کیا. شہنشاہ جس کو یہ عجیب منظر دیکھنے کا موقعہ ملا تو کمہار سے پوچھا کہ :. ’’ تم یہ کیا کر رہے ہو ؟‘‘ کمہار نے کہا کہ :. ’’ مہاراج ! میں اپنے گدھا کو گھوڑے میں تبدیل کر رہا ہوں.‘‘ شہنشاہ قہقہہ مار کر ہنسا اس نے بیر بل کو کہا کہ :. ’’ یہ آدمی بیوقوف معلوم ہوتا ہے .‘‘ ’’ کیا کوئی گدھے کو اسے گھوڑے میں تبدیل کر سکتا ہے ؟‘‘ بیر بل نے کہا کہ :. عالی جاہ ! ’’ اگر کوئی گدھے کو گھوڑے میں تبدیل نہیں کر سکتا. تو یہ کیسے ممکن ہے کہ مسلمان کو برہمن میں بدل دوں. ‘‘ شہنشاہ قائل ہو گیا اور اس نے کہا کہ :. ’’ بیر بل ! تم ٹھیک کہتے ہو .‘‘

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top