بھڑیا اور لومڑی شیر کے ساتھ شکار کو نکلے

4

اسلام آباد (قدرت روزنامہ09فروری2017)وہ اکٹھے شکار کے لئے نکلے اور ایک پہاڑ پر جا پہنچے. وہ اکٹھے مل جل کر شکار کرنا چاہتے تھے.

اگرچہ شیر کے لے بھیڑیے اور لومڑی کے ہمراہ شکار کو جانا باعث شرم لیکن وہ ان کی عزت افزائی چاہتا تھا اس لئے اس نے انہیں اپنے ہمراہ لے لیا تھا. لہذا انہوں نے باہم مل کر ایک پہاڑی گائے، ایک بکرا اور ایک خرگوش شکار کیا. بھیڑیے اور لومڑی کا خیال تھا کہ شکار کی تقسیم میں انصاف کو مد نظر رکھا جائے لیکن شیر لالچ کے زیر اثر تھا. شیر نے بھیڑیے کو آزمانے کی خاطر یہ کہا کہ شکار کی تقسیم تمہارے ذمے ہے اور اسے تقسیم کر کے تم اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرو. بھیڑیے نے کہا کہ چونکہ آپ بڑے ہیں اور طاقتور بھی ہیں لہذا گائے آپ کی ہوئی، یہ بکری میرے حصے میں آئی ہے اور خرگوش لومڑی کے حصے میں آیا ہے . شیر نے بھیڑیے سے کہا کہ یہ کیا بکواس ہے تم میرے سامنے میرے اور تیرے کی بات کرتے ہو اور میری موجودگی میں تمہیں اپنی فکر ہے . اس نے بھیڑیے سے کہا ذرا میرے قریب آﺅ . وہ قر یب آیا تو شیر نے اسے چیر پھاڑ ڈالا اور اس کی کھال کھینچ ڈالی اور کہا کہ میری موجودگی نے تیرے خود کو فنا نہ کیا اور تو نے اپنی ذات کو اللہ تعالیٰ کی ذات مین فنا ہونے والا ہی باقی بچے گا ورنہ ہلاک ہو جائے گا.

اس کے بعد شیر نے لومڑی سے کہا کہ وہ شکار کو تقسیم کرے. لومڑی نے انکساری کے ساتھ کہا کہ یہ گائے آپ کا ناشتہ ہے، بکری دوپہر کا کھانا اور خرگوش سہ پہر کی یخنی کے لئے ہے. شیر نے کہا کہ اے لومڑی تو نے انصاف کی شمع جلائی ہے. تم نے انصاف کہاں سے سیکھا ہے. لومڑی نے جواب دیا کہ بھیڑیے کے واقعہ سے. شیر نے جواب دیا تم سراپا ہم لے ہو گئی ہو. لہذا تو ” ہم “ ہو گئی ہے. اس لئے ہم بھی تیرے ہیں اور یہ شکار بھی تیرے ہیں. تم نے بھیڑیے کے واقعہ سے عبرت پائی ہے. اب تم لومڑی نہیں بلکہ میرا شیر ہو. عبرت حاصل کرنا عقلمندی ہے. لومڑی خوش تھی کہ میری باری بھیڑیے کے بعد آئی تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top