برطانیہ کی شرلے لیچ (Shirley Leach)نامی ایک نن(عیسائی راہبہ، جو مذہب کے لیے دنیا تج دیتی ہے

35

(قدرت روزنامہ07-جنوری-2017)لندن -برطانیہ کی شرلے لیچ (Shirley Leach)نامی ایک نن(عیسائی راہبہ، جو مذہب کے لیے دنیا تج دیتی ہے)نے اپنی سوانح عمری لکھی ہے، جس میں ایک کھلنڈری اور دل پھینک لڑکی سے نن بننے تک کے سفر کی ایسی تفصیلات لکھی ہیں کہ دنیا کو حیران کر دیا ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شرلے لیچ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ”میں 1930ءکی دہائی کے آخر میں ایک امیر گھرانے میں پیدائش ہوئی.

ہمارا گھر 43ایکڑ پر محیط تھا جس میں 23بیڈروم اور ایک ٹینس کورٹ بھی تھا. گھر کے پاس ہی ہمارا ایک اصطبل بھی تھا. ہمارے درجنوں نوکر چاکر تھے جو ہمہ وقت ہماری خدمت پر مامور رہتے. میں کبھی بھی مذہبی لڑکی نہیں رہی تھی. بچپن سے ہی میں بہت شرارتی تھی.“ شرلے لیچ نے مزید لکھا ہے کہ” رومانویت میرے مزاج کا خاصا تھی اور میں نے 6سال کی عمر میں ہی لڑکوں کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کر دیا تھا. پہلی بار مجھے اپنے اصطبل میں کام کرنے والے ایک لڑکے سے پیار ہوا، جس کا نام رچرڈز تھا. جب بھی وہ اصطبل کی صفائی میں مصروف ہوتا، میں اس سے فلرٹ شروع کر دیتی تھی. میں اسے اپنے ’پونی‘ (چھوٹی نسل کا ایک گھوڑا) پر زین ڈالنے کو کہہ دیتی. یہ سب میں محض اس سے فلرٹ کرنے کے لیے کرتی تھی. کچھ روز بعد وہ کہیں چلا گیا. دوسری جنگ عظیم کے دوران میری رومانویت میں مزید اضافہ ہو گیا تھا، حالانکہ ان دنوں ہر طرف خوف و ہراس پھیلا ہوتا تھا. جنگ کے دوران ہی لندن رائفل بریگیڈ کے بریگیڈیئر ٹمی فیئرفیکس روز اور ان کے سینکڑوں جوان ہمارے اس جاگیر میں آ گئے اور یہاں مورچے بنا لیے، کیونکہ لندن پر کسی بھی وقت حملے کا خطرہ تھا. اب میں ان فوجی جوانوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتی تھی اور رات کے وقت گھوڑا ان کے خیموں کے گرد دوڑانا شروع کر دیتی. اس دوران دوسری بار مجھے بریگیڈیئر ٹمی کے خانساماں سے پیار ہو گیا. ہم نے کافی دن اکٹھے گزارے. اکثر ہم فضائی جنگ دیکھنے کے لیے گھر کی چھت پر بھی چلے جاتے تھے.“..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top