مسجد نبویٰ ﷺ کی صفائی کرنیوالی ایک حبشیہ خاتون چند دن حضور پاک ﷺ کو دکھائی نہیں دی تو صحابہ کرامؓ سے استفسار پرمعلوم ہوا کہ وہ دنیا سے پردہ کرچکی ہیں

n11

اسلام آباد (قدرت روزنامہ08فروری2017)صفائی کو نصف ایمان قراردیاجاتاہے اور پھر اللہ تعالیٰ کے گھروں یعنی مساجد وغیرہ کی صفائی کا اپنا ہی مرتبہ ہے ،ایسے ہی مسجد نبویٰ ﷺ کی صفائی کرنیوالی ایک حبشیہ خاتون چند دن حضور پاک ﷺ کو دکھائی نہیں دی تو صحابہ کرامؓ سے استفسار پرمعلوم ہوا کہ وہ دنیا سے پردہ کرچکی ہیں ، انتقال کا علم ہونے پر حضرت محمد ﷺ صحابہ کرام سمیت مرحومہ کی قبرپر پہنچ گئے اور دعا فرمائی .

پیرمحمد رضاثاقب نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ’فرمایاگیا، اور جب ہم نے اس گھر یعنی خانہ کعبہ کو مرکز اور امن کی جگہ بنایا، ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو جائے نماز بنالو،یعنی جہاں خلیل کے پاؤں لگے ہیں، وہیں پر پیشانی رگڑیں اور کہاگیاکہ ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو تاکید کردی کہ میرے گھر کو خوب صاف ستھرارکھنا‘.

محمد رضاثاقب کاکہناتھاکہ ’مسجدوں کی صفائی بابرکت کام ہے ، آج کل خادم رکھ لیے ہیں ، اگر تنخواہ ہم دیں تو حصہ تو ہوہی جاتاہے لیکن ضرورکبھی اپنے ہاتھ سے مسجدصاف کیا کریں، یہ وہ کام ہے جس کا حکم اللہ نے اپنے پیغمبروں کو دیا ہے ،ابراہیم اور اسماعیل سے عہد لیاگیا کہ صاف ستھرارکھنا میراگھر طواف کرنے والوں ، اعتکاف بیٹھنے اور رکوع و سجود کرنیوالوں کے لیے ، یہ دلوں کو صاف کرتی ہے ،مسجد نبویﷺ میں ایک بوڑھی حبشی خاتون تھی ، جو مسجد کو صاف کیا کرتی ، فوت ہوگئیں تو حضور ﷺ نے کہاکہ کتنے دنوں سے اسے دیکھا نہیں ، تو صحابہ کرامؓ نے کہاکہ وہ توفوت ہوگئی، محمد ﷺ نے کہاکہ آپ لوگوں نے مجھے اس کے جنازے کے لیے بتایانہیں تو صحابہ نے بتایاکہ وہ ایک عام سی عورت تھی اور آپ کے کندھوں پر نبوت کی اہم ذمہ داریاں ہیں ، اتنا ضروری نہیں سمجھا. یہ جواب سنتے ہی حضور پاک ﷺ نے فرمایا، تم نے اسے عام سمجھا ہے جو اللہ کے گھر کی صفائی کرتی تھی ،اور ہدایت کی کہ مجھے اس کی قبر پر لے چلو، صحابہ کرام کو ساتھ لے کر حضور پاک ﷺوہاں گئے اور قبرپر جاکر دعا کی لہٰذا مساجدکی صفائی کوزندگی کا معمول رکھیں، ایسے لوگوں کو بھی جانتاہوں جنہیں اللہ نے خدمت کے بعدپھر بڑا نوازا‘.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top