جب ایک صحابی شادی والی رات بیوی کوچھوڑ کرعبادت میں مشغول ہوگئے توان کے باپ نے کیاکیا؟

23

اسلام آباد (قدرت روزنامہ07جنوری2017)حضوراکرم ؐ مسجدمیں تشریف فرماتھے توآپ ؐ نے کہاکہ اس درواز ے سے ایک جنتی آنے والاہےتوتھوڑی دیربعدایک انصاری صحابی داڑھی میں وضوکاتازہ پانی لگاہواورالٹےہاتھ میں جوتاپکڑاہواداخل ہوئے اگلے دن پھرآپ ؐ نے فرمایاکہ اس دروازے سے ایک جنتی داخل ہونے والاہےدوسرے دن بھی وہی صحابی اوراسی حالت میںتیسرے دن پھرآپ ؐ نےفرمایاکہ ا س درواز ے سے ایک جنتی داخل ہوگاپھروہی صحابی تینوں دن ایک آدمی .اس مجلس میں ایک صحابی بیٹھے تھے عبداللہ بن امریہ صحابی سب سے زیادہ عبادت کرنے والے تھے .

ساری رات تہجدپڑھتےاورساراسال روزہ رکھتے تھے اورچوبیس گھنٹے میں ایک دفعہ قرآن ختم کرلیتے تھے ان کی شادی ہوئی اورشادی والی رات دلہن بیٹھی ہوئی ہے اوراسے چھوڑ کرعبادت شروع کردی بیوی بھی انتظارکرتی رہی آخرکارتھک کربیوی نے بھی مصلیٰ اٹھایااورحضرت عبداللہ بن امرکے ساتھ عبادت شروع کردی یہاں تک کہ صبح ہوگئی .صبح جب حضرت عبداللہ کے والدنے ان سے پوچھاکہ رات کیسی گزری

توانہوں نے کہاکہ سبحان اللہ ساری رات عبادت کرکے گزاری توانہوں نے کہاکہ تیراستیاناس ہوشادی والے دن بھی تونے عبادت کی .بیوی کے حقوق کاخیال نہیں رکھا.حضرت عبداللہ کے والدحضوراکرم ؐ کے پاس چلے گئے اوران سے جاکراپنے بیٹے کی شکایت کی .حضوراکرم ؐ نے پھران کوپابندکیاکہ توتین دن سےپہلے قرآن ختم نہیں کریگاایک دن روزہ رکھے گااورایک دن چھوڑے گا.ان کوخیال آیاکیایہ مجھ سے بھی زیادہ عبادت کرتاہےمیں نے جاکردیکھناہے تووہ ان جنتی صحابی کے گھرچلے گئے اوران کے والدسے ان کے گھررہنے کی اجازت مانگی کہ دیکھوں یہ کیاکرتاہے توجنتی صحابی جب سوئے توصبح ہوکرجاگے تویہ دیکھ کرحضرت عبداللہ حیرت زدہ ہوگئے اورسوچاکہ منافق آدمی بھی تہجدنہیں چھوڑ تاتین دن تک یہی کام ہوتارہا انہوں نے سوچاکہ یہ توکچھ کام نہیں کرتے توان کوجنت کیسے ملے گی لیکن پھریہ بھی سوچاکہ نبی کریم ؐ کی بات بھی غلط نہیں ہوسکتی انہوں نے تین دن بعدتنگ آگران صحابی سے پوچھاکہ آپ کیاکرتے ہوتین دن آپ کی بشارت سنی کہ جنتی صحابی آرہاہے آپ فرض نمازوں کے علاوہ کوئی عبادت بھی نہیں کرتے تواس صحابی نے کہاکہ بیٹاجوتم نے دیکھایہی ہے میرے پاس کے علاوہ کچھ بھی نہیں.حضوراکر م ؐ کی بات بھی غلط نہیں اوران صحابی کاکوئی عمل بھی نظرنہیں آیااب ان کوسمجھ نہیں آرہاکہ نبی کریم ؐ نے یہ کیوں فرمایااب جب یہ صحابی اپنے گھرواپس جانے لگے تواس جنتی صحابی نے کہاکہ بھتیجاادھرآئومیں تم کواندرکی بات بتاتاہوں جب وہ قریب آئے تواس جنتی صحابی نے کہاکہ بیٹامیرے اس دل میں کسی کے لیے کوئی حسدنہیں میں دوسروں کی کامیابی پرخوش ہوتاہوں تواس کے بعدحضرت عبداللہ بن امرنے فرمایایہی وجہ ہے ...یہی وجہ ہے کہ حضورؐ نے آپ کانام لیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top