گالی

25

اسلام آباد (قدرت روزنامہ07فروری2017)ایک مطلق العنان حکمران کے سامنے اس کے منہ پر اسے برا بھلا کہہ دینا جان جو کھوں کا کام ہے. کیونکہ مطلق العنان حکمران خود کو کسی قانون کا پابند نہیں سمجھتا.
سلیمان بن عبدالملک کے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا. ایک دل جلے نے اس کے سامنے بھرے دربار میں اسے فاسق اور فاسق زادہ کہہ دیا. سلیمان بن عبدالملک غصے سے سرخ ہو گیا.

اس نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے جو اس وقت دربار میں موجود تھے سوال کیا کہ اس آدمی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، اس نے خلیفہ کا احترام کیا نہ دربار خلافت کا. میرا تو جی چاہتا ہے کہ اس کا سر قلم کروا دوں. آپ اپنی رائے سے مجھے آگاہ فرمائیں.عمر بن عبدالعزیز نے قرآن کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے خلیفہ سے فرمایا. امیر المومنین آپ زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتے ہیں کہ جس طرح اس نے آپ کو گالی دی ہے، آپ بھی اسے گالی دے لیں. شریعت کی رو سے اس سے زیادہ آپ کچھ نہیں کر سکتے. عمر بن عبدالعزیز کے اس جواب سے اہل دربار اور خود خلیفہ سن بن عبدالملک بے حد متاثر ہوئے. عمر بن عبدالعزیز کا یہ رویہ خلیفہ بننے کے بعد میں باقی رہا.کوفہ کے ایک شخص نے کوفہ کے گورنر عبدالحمید بن عبدالرحمٰن کے سامنے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کو گالی دی. گورنر کوفہ نے اسے گرفتار کر لیا اور جناب عمر بن عبداعزیز رحمتہ اللہ علیہ کو خط لکھا کہ ایک شخص کو میں نے آپ کو گالی دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے. میرا جی چاہتا ہے کہ ایسے بدتمیز اور گستاخ کی گردن اڑا دوں.

لیکن اس خیال سے میں نے اسے قید میں ڈال دیا ہے کہ اس کے بارے میں آپ کی رائے معلوم کر لوں. میں آپ کے حکم کا منتظر ہوں. براہ کرم اپنی رائے سے مطلع فرمائیں. خلیفہ عمر بن عبدالعزیز نے جواب میں لکھا کہ اگر تم اسے قتل کر دیتے تو خدا کی قسم میں تم سے اس کا قصاص لیتا . زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتے ہو کہ جس طرح اس نے مجھے گالی دی ہے اسی طرح تم بھی اسے گالی دے دو.

میری رائے اس کے بارے میں یہ ہے کہ اسے رہا کر دو. میں نے اسے معاف کر دیا کیونکہ معاف کر دینے کا بہت بڑا اجر ہے. میرا اپنا اصول یہ ہے کہ میں بدی کا جواب بدی سے نہیں دیتا، اور یہی رسول ﷺ کی سنت بھی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top