والدین کی خدمت پر رزق کی وسعت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ06فروری2017)ایک نوجوان نے اپنے ماں بات کی بہت خدمت کی ، جب والدین فوت ہو گئےتو کچھ دنوں بعد خواب میں ایک آدمی کو دیکھا ، اس نے کہا کہ تم نے والدین کی بڑی خدمت کی ہے ، اب تجھے انعام ملے گا ، فلاں پتھر کے نیچے سو دینار پڑ ے ہیں جا کر اٹھا لو، وہ نوجوان سمجھدار تھا، اس نے پوچھا: کیا ان میں برکت بھی ہو گی ؟ اس نے جواب دیا اس میں برکت نہیں ہو گی ، اس نے کہا : پھر میں نہیں اٹھاتا، جب صبح کو اٹھ کر بیوی کو بتا یا تو کہنے لگی ٹھیک ہے تم نہ لینا لیکن جا کر دیکھ تو سہی کہ دینار پڑے بھی ہیں یا نہیں ؟ اس نے کہا : جب لینے نہیں پھر جا کر دیکھتا بھی نہیں ، دوسری رات پھر اس خواب میں کہا گیا کہ فلاں جگہ پر دس دینار پڑے ہیں اٹھا لو! اس نے پھر وہی سوال کیا کہ کیا ان میں برکت ہو گی ؟ جواب ملا برکت نہیں ہوگی ، اس نے کہا : میں یہ دس دینار بھی نہیں لیتا ،

جب بیوی کو بتایا تو کہنے لگی کہ پہلے سو دینار تو چھوڑ دیئے تھے ، اب دس رہ گئے ہیں وہ تو اٹھا لو، اس نے جواب دیا کہ جب ان میں برکت نہیں تو پھر میں بھی نہیں لیتا ، تیسری رات پھر اس طرح خواب آیا ، اسے کہا گیا کہ تو نے والدین کو خدمت کر کے خوش کر دیا تھا ، اس صلے میں ہم نے آپ کو ایک دینار دیتے ہیں اس نے پوچھا : اس میں برکت ہو گی ؟ جواب ملا ہاں ہو گی ، جب نوجوان صبح بیدار ہوا تو اس نے پتھر کے نیچے سے ایک دینار اٹھا لیا واپسی پر اس نے دل میں خوشی کے جذبات تھے اس نے سوچا کہ آج مچھلی لے جاتا ہوں ، اس کے کباب بنا کر کھائیں گے ، چنانچہ جب وہ مچھلی لے کر گھر آیا اور بیوں نے اسے کاٹا تو اس ایک ایسا قیمتی ہیرا نکلا کہ جب اس بازار میں جا کر بیچا تو اس بندے کی پوری زندگی کا خرچا نکل آیا . (حیاۃ الحیوان ۷۵۷- حلیتہ الاولیا۸/۴جامع معمر بن راشد ۴۱۹/۴)

.
.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top