موت کے بعد انسان کو کیا نظر آتا ہے؟

shadow-

اسلام آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017)نیویارک سے تعلق رکھنے والے 88سالہ ایک بیمار شخص کو موت سے چند دن قبل ایک رات انتہائی واضح اور حیران کن خواب نظر آیا جس میں وہ کسی نامعلوم مقام پر ڈرائیونگ کر رہا ہوتا ہے اور اسے اپنی مرحوم ماں کی آواز سنائی دیتی ہے،سب ٹھیک ہے،تم ایک اچھے بچے ہومجھے تم سے محبت ہے،اس مریض جیسے تجربات زندگی کے آخری ایام میں بہت زیادہ عام ہیں اور بیشتر افراد کو حیران کن خواب اور ایسی چیزیں نظر آتی ہیں جوان کے اندر موت کا ڈر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں . یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا .

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے اختتام پر خواب اور مختلف تصورات موت کا قدرتی حصہ ہیں اور ایسے خواب اکثر سکون بخش،حقیقت پسندانہ اور معنویت کے حامل ہوتے ہیں.تحقیق کے دوران زیادہ تر قربت المرگ مریضوں نے ایسے خوابوں کے تجربات کا ذکر کیا اور انہوں نے اسے بہت گہرا قرار دیا ،مگر محققین کے مطابق یہ موت کے عمل کا نظر وں سے اوجھل پہلو ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top