حضرت آدم علیہ السلام کا پہلا کھانا اور پہلا لباس

pic09

اسلام آباد (قدرت روزنامہ06فروری2017)حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پر آمد کے بعد جو پہلا کھانا تناؤل فرمایا وہ گندم کے سات دانے تھے جو حضرت جبرائیل علیہ السلام لے کر آئے تھے .
 حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پر آمد کے بعد جو پہلا کھانا تناؤل فرمایا وہ گندم کے سات دانے تھے جو حضرت جبرائیل علیہ السلام لے کر آئے تھے .
حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ اسی درخت سے لائے گئے ہیں جس سے آپ (علیہ السلام ) کو منع کیا گیا تھا. حضرت آدم علیہ السلام نے دریافت کیا کہ میں اس کا کیا کروں ؟ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ اسے زمین پر بکھیردو . حضرت آدم علیہ السلام نے انہیں زمین پر بکھیر دیا. اس ساتوں دانوں کا وزن دنیا کے لاکھوں دانوں جتنا تھا. وہ اُگ گئے. حضرت آدم علیہ السلام نے انہیں کاٹا ‘ انہیں صاف کیا ‘ انہیں پیسا اور پھر گوند کر آٹا بنایا گیا . پھر اس آٹے کی روٹی پکائی گئی . ان تمام مراحل کے بعد حضرت آدم علیہ السلام تھک گئے تھے . ایسا نہ ہوجائے کہ وہ تم دونوں کو جنت سے نکلوادے ‘ پھر تو مشقت میں پڑے . حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہ السلام نے زمین پر آمد کے بعد بھیڑکی اون کا لباس سے پہلے استعمال کیا. حضرت آدم علیہ السلام نے اسے مونڈج کر کات لیا پھر اس سے اپنے لئے جبہ بنایا اور حضرت حوا علیہ السلام کے لئے اوڑھنی اور قمیص بنائی .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top