امام کعبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ05فروري2017)امام حرم' امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس ایک واقعہ بیان کرتے ہیں' ایک لڑخا تھا' اس کی عمر یہی کوئی نو' دس برس رہی ہوگی. وہ بھی اپنی عمر کے لڑکوں کی طرح شریر تھا' بلکہ شاید اس سے کچھ زیادہ ہی(یہ وہ دور تھا'جب نہ آج کی طرح بجلی پنکھے تھے'نہ گیس کے چولہے' گھر بھی مٹی کے' چولہا بھی مٹی کا ہوا کرتا تھا.

اور نہ اس زمانہ میں دولت کی اس در ریل پیل تھی' جو آج دیکھی جارہی ہے.ایک دن اس کے گھر مہمان آگئے اس کی ماں نے اپنے مہمانوں کیلئے کھانا تیار کیا' یہ لڑخا بھی قریب ہی دوستوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا. ماں نے جیسے ہی سالن تیار کیا'بچہ نے شرارت سے اس سالن میں مٹی ڈال دی. اب آپ خود ہی اس ماں کی مشکل کا اندازہ کرسکتے ہیں' غصے کا آنا بھی فطری تھا. غصہ سے بھری ماں نے صرف اتنا کہا کہ''جا تجھے اللہ کعبہ کا امام بنادے'' اتنا سنا کر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس رو پڑے اور کہنے لگے'آپ جانتے ہو کہ یہ شریر لڑکا کون تھا؟ پھر خود ہی جواب دیتے ہیں' وہ شریر لڑخا'' میں تھا' جسے آج دنیا دیکھتی ہے کہ وہ کعبہ کا امام بنا ہوا ہے. ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں' 2010 تک کے عالمی سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کی مقبول ترین شخصیت ہیں. اللہ نے ان کو دنیا کی سب سے بڑی سعادت عطا کی کہ ان کو اپنے گھر کا امام بنادیا. اب نہ صرف وہ امام کعبہ ہیں' بلکہ حرمین کی نگران کمیٹی کے صدر اور امام الائمة ہیں. ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس یہ واقعہ کئی بار سناچکے ہیں. اور جب بھی سناتے ہیں. جذباتی ہو جاتے ہیں. ابھی پچھلے ماہ یہ واقعہ سنا کر انہوں نے مائوں کو اس جانب توجہ دلائی ہے کہ وہ اولاد کے معاملے میں ذرا دھیان دیں اور غصہ یا جذبات سے مغلوب ہو کر اپنی اولاد کو برا بھلا نہ کہہ بیٹھیں. کیونکہ مائوں کے لب کی'' ہلکی سی جنبش اولاد کا نصیب لکھ دیتی ہے توجہ طلب بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرہ میں والدین بالخصوص مائیں اولاد کی غﷲطیوں پر ان کو برا بھلا کہہ دیتی ہیں. اور انکے لئے ہدایت اور صالح بننے کی دعا کرنے کے بجائے بددعا کر بیٹھتی ہیں. آپ سب یاد رکھئے کہ ایمان اور صحت کے بعد اس دنیا کی سب سے بڑے نعت اولاد ہے حتیٰ کہ قرآن میں اولاد کو آںکھوں کا قرار کہا گیا ہے زندگی کی رونق مال یا مکان یا خوبصورت لباس سے نہیں ہے. بلکہ زندگی کی تمام تر بہاریں اور رونقیں اولاد کے دم سے وابستہ ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top