غصہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ05فروري2017)ایک شخص اپنی گاڑی دھو رہا تھا گاڑی بالکل نئی تھی چند دن پہلے خریدی گئی تھی. اس کا چار سالہ بیٹا آیا اور پتھر اٹھا کر گاڑی پر اسکریچ ڈالنے شروع کر دیے یہ دیکھ کر وہ شخص غصے سے پاگل ہو گیا اس نے اپنے چار سالہ بچے کا ہاتھ پکڑا اور اس پر کئی ضربیں لگائیں وہ شخص یہ بھول ہی گیا کہ اس کے ہاتھ میں نٹ کھولنے والا رینچ تھا، اس نے رینچ سے اپنے چار سال بیٹے کے ہاتھ پر بے تحاشہ ضربیں لگائیں.

آخر بچے کو ہسپتال لے جایا گیا اور بہت زیادہ فریکچرز کی وجہ سے بچے کے زخمی ہاتھ کی تمام انگلیاں کاٹنی پڑیں. جب بچے کو ہوش آیا اس نے اپنے باپ کو دیکھا تو آواز اور آنکھوں میں درد لیے فوراً اپنے باپ سے پوچھا. "بابا! میری انگلیاں کب واپس آئیں گی؟" باپ کے پاس اس بچے کے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا وہ افسردہ ہوا اور خاموش رہا. وہ گھر آیا اور غصے میں اپنی کار کو ٹانگوں سے ضربیں لگانے لگا. تھک ہار کر وہ کار کے پاس بیٹھ گیا اس وقت اس کی نظر ان سکریچ پر پڑی جو اس کے چار سالہ بیٹے نے پتھر سے لگائے تھے وہ سکریچ نہیں تھے اُس نے پتھر سے گاڑی پر ایک فقرہ لکھا تھا. "(LOVE U DAD (PAPA". اگلے دن اُس شخص نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی. واقعی یہ سچ ہے کہ غصے اور پیار کی کوئی حد نہیں ہوتی،

اب یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے ان دونوں میں سے کون سا مناسب راستہ ہے.؟ پرانے وقتوں میں چیزیں استعمال کی جاتی تھیں اور انسانوں سے پیار کیا جاتا تھا. ہمارے دور کا المیہ یہ ہے کہ چیزوں سے پیار کیا جاتا ہے اور انسانوں کو استعمال کیا جاتا ہے. کاش کہ ہم یہ خیال اپنے دماغ میں بٹھا لیں کہ چیزیں استعمال کرنے کے لیے ہیں اور انسان پیار کرنے کے لیے ہیں. آخر میں صرف اتنا کہونگا کہ...! اپنے خیالات کی حفاظت کریں کیونکہ خیالات، الفاظ بن جاتے ہیں. اپنے الفاظ کی حفاظت کریں کیونکہ الفاظ، اعمال بن جاتے ہیں. اپنے اعمال کی حفاظت کریں کیونکہ اعمال، عادات بن جاتی ہیں. اپنی عادات کی حفاظت کریں کیونکہ عادات، کردار بن جاتے ہیں اور اپنے کردار کی حفاظت کریں کیونکہ کردار پھر آپ کی قسمت اور نصیب بن جاتا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top