تاش کے پتوں میں بادشاہ کے ہاتھ میں تلوار کیوں ہوتی ہے؟؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ04فروري2017)تاش کے پتوں میں موجود بادشاہ کے بائیں ہاتھ میں تلوار کی پہلی بوجھ لیگئی ہے . تاش کھیلنے کے شوقین افراد نے بغیر مونچھ کے بادشاہ کے بائیں ہاتھ میں تلوار تو اکثر ہی دیکھی ہو گی لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو گا کہ بادشاہ کے ہاتھ میں یہ تلوار کیوں ہے .

اس حوالے سے کچھ مفروضے سامنے آئے ہیں. پہلا مفروضہ یہ ہے کہ بادشاہ کے ہاتھ میں ابتدائی تاش کے پتوں میں ایک کلہاڑی ہوا کرتی تھی لیکن صدیوں سے تاش کے پتے بنانے والوں کی ناقص نقل کے باعث کلہاڑی کو تلوار کی شکل دی گئی. اور اب بادشاہ کے ہاتھ میں کلہاڑی کی جگہ تلوار دکھائی دیتی ہے. دوسرا مفروضہ جو قائم کیا گیا ہو یہ ہے کہ کنگ آف ہارٹز جذباتی طور پر پریشان فرانس کے شہزادہ چارلس سیون کی نمائندگی کرتا ہے. جبکہ ایک اور مفروضے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ عظیم بادشاہ یجکس کی نمائندگی کرتاہے اور ملکہ دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت ہیلن ہے . ایجکس سوٹرز میں سے ایک تھا لیکن جب ملکہ نے انکار کیا تو بادشاہ ایجکس نے اپنی ہی تلوار سے خودکشی کر لی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top