تین سوال

4

اسلام آباد (قدرت روزنامہ04فروري2017)روم کے بادشاہ کی طرف سے ایک شخص بہت سا مال لے کر خلیفتہ المسلمین کے دربار میں حاضر ھوا اور روم کے بادشاہ کا پیغام دیا کہ اپنے علماء سے تین سوال کیجیے.. اگر جواب دے دیں تو سارا مال ان کو انعام میں دے دیا جائے.. خلیفہ نے علماء سے سوال کیا لیکن کسی نے تسلی بخش جواب نہیں دیا.. حضرت نعمان بن ثابت (امام ابو حنیفہ) رحمتہ اللہ عليہ کم سن تھے.. اپنے والد کے ساتھ حاضر ھوئے تھے.. آپ نے والد صاحب سے جواب کی اجازت مانگی.. والد صاحب نے منع کر دیا.. امام صاحب کھڑے ھو گئے اور خلیفہ سے اجازت طلب کی.. اس نے اجازت دے دی.. رومی سفیر سوال کرنے کے لئے ممبر پر تھا.. امام صاحب نے کہا.. " آپ سائل ھیں..؟ " اس نے کہا.. "ھاں.."

اس پر امام صاحب نے فرمایا.. "تو پھر آپ کی جگہ زمین ھے اور میری جگہ ممبر ھے.." وہ اتر آیا.. امام ابو حنیفہ ممبر پر چڑھے اور فرمایا.. " سوال کرو.. " اس نے کہا.. " اﷲ سے پہلے کیا چیز تھی..؟ " امام صاحب نے فرمایا.. " عدد جانتے ھو..؟ " اس نے کہا.. "ھاں.." امام صاحب نے فرمایا.. " ایک سے پہلے کیا ھے..؟ " رومی نے کہا.. " ایک اول ھے.. اس سے پہلے کچھ نہیں.. " امام صاحب نے فرمایا.. " جب واحد مجازی لفظی سے پہلے کچھ نہیں تو پھر واحدِ حقیقی سے قبل کیسے کوئی ھو سکتا ھے..؟ " رومی نے دوسرا سوال کیا.. " اﷲ کا رخ کس طرف ھے..؟ " امام صاحب نے فرمایا.. " جب تم چراغ جلاتے ھو تو چراغ کا نور کس طرف ھوتا ھے..؟ " رومی نے کہا.. "یہ نور ھے.. اس کے لئے ساری جہات برابر ھیں.. " تب امام صاحب نے فرمایا.. "جب نورِ مجازی کا رخ کسی ایک طرف نہیں تو پھر جو نورالسموات والارض ' ھمیشہ رھنے والا ' سب کو نور اور نورانیت دینے والا ھے اس کے لئے کوئی خاص جہت کیسے متعین ھو گی..؟ " رومی نے تیسرا سوال کیا.. "اﷲ اس وقت کیا کر رھا ھے..؟ " امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ عليہ نے فرمایا.. "جب ممبر پر تم جیسا اﷲ کے لئے مماثل ثابت کرنے والا ھو تو اس کو اتار کر ' جو مجھ جیسا موحد ھو اس کو ممبر کے اوپر بیٹھاتا ھے.. ھر دن اس کی ایک نرالی شان ھوتی ھے.. " یہ جواب سن کر رومی لاجواب ھو گیا اور مال چھوڑ کر چلا گیا.. مولانا شبلی نعمانی کی کتاب '' امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ عليہ '' سے ماخوذ..

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top