آج كے مسلمانوں كيلئے نبی کریم ﷺْ کی جانب سے لکھوایا جانے والا سبق آموز خط

madina-

اسلام آباد (قدرت روزنامہ03فروري2017)اسلام وہ دین حق ہے جو دنیا کے لئے امن اور سلامتی کا پیغام لے کر آیا مگر آج دنیا اسے شدت پسند ی کے ساتھ منسلک کر رہی ہے اور بدقسمتی سے کچھ بھٹکے ہوئے مسلمانوں کا طرز عمل بھی اسلام کے منفی تاثر کی ایک وجہ ہے . اقلیتوں کے حقوق کے متعلق اسلام کا کیا حکم ہے اس کا اندازہ اس تاریخی خط سے لگایا جا سکتا ہے جو 628عیسوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عیسائیوں کے نام لکھا گیا.

اس مبارک خط کی ایک نقل مائونٹ ثنائی کی سینٹ کیتھرین خانقاہ میں محفوظ کی گئی. اقلیتوں کے خلاف برسرپیکار افراد اور گروہوں کو ضرور دیکھنا چاہئے کہ پیغمبر خدا ۖ نے ان کے ساتھ کیسا برتائو کیا اور اپنی امت کو اس ضمن میں کیا حکم دیا. اس خط کا مفہوم درج ذیل ہے. یہ محمدۖ ابن عبداللہ کا پیغام ہے،بطور معاہدہ، دورونزدیک کے عیسائیوں کے نام. بیشک میں، میرے ساتھی اور میرے پیروکار ان کا دفاع کرتے ہیں، کیونکہ عیسائی میری رعایا ہیں اور خدا کی قسم میں انہیں ناخوش کرنے والی ہر بات کے خلاف ہوں. ان پر کوئی جبر نہیں. ان کے منصفین کو ان کے عہدوں سے ہٹایا نہیں جائے گا اور نہ ہی ان کے راہبوں کو ان کی خانقاہوں سے نکالا جائے گا. کوئی بھی ان کی عبادت گاہوں کو تباہ نہیں کرے گا، نقصان نہیں پہنچائے گا ،اور نہ ہی یہاں سے کوئی چیز اٹھا لے جائے گا. ان میں سے کسی بھی اقدام کا مرتکب ہونے والا خدا کے معاہدے کو توڑے گا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا. بے شک یہ میرے اتحادی ہیں اور میری نصرت رکھتے ہیں ان باتوں کے خلاف جو انہیں ناخوش کریں. انہیں سفر یا جنگ پر مجبور نہیں کیا جائے گا. ان کی جگہ مسلمان لڑیں گے. اگر کوئی مسلمان کسی عیسائی خاتون سے عقد کرنا چاہے تو یہ خاتون کی اجازت کے بغیر نا ہوگا. اسے اپنی عبادت گاہ میں جا کر عبادت کرنے سے روکا نہیں جائے گا. ان کی عبادت گاہوں کا احترام کیا جائے گا. میرا کوئی بھی امتی روز قیامت تک اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top