حضرت یوسف ؑ کی خریدار ایک بڑھیا بھی ۔۔۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ02فروري2017)حضرت یوسف ؑ کی خریداری کیلئے ایک بوڑھی عورت ’’ دھاگے کی اٹی ‘‘ لے کر چل پڑی تھی ، کسی نے پوچھا کہ اماں تم کہاں جارہی ہو؟ کہنے لگی ، یوسف ؑ کو خریدنے جارہی ہوں ، اس نے کہا اماں ! ان کو خرید نے کیلئے تو بڑے بڑے امیر آئے ہوئے ہیں وقت کے بڑے بڑے نواب آئے ہوئے ہیں امرا آئے ہوئے ہیں تو یوسف ؑ کو کیسے خرید سکے گی ، کہنے لگی کہ میرا دل بھی جانتا ہے کہ یوسف ؑ کو میں خرید نہیں سکوں گی لیکن میرے دل میں ایک بات ہے وہ کہنے لگا کونسی بات ہے ؟ کہنے لگی

کل قیامت کے دن جب اللہ رب العزت کہیں گے کہ میرے یوسف ؑ کو خرید نے والے کہاں ہیں تو میں بھی یوسف ؑ کے خریداروں میں شامل ہو سکوں گی ، اسی طرح میرے دوستو! جب اللہ تعالیٰ کے سامنے ہمارے سلف صالحین اپنی زندگی کی اتنی اتنی عبادتیں پیش کریں گے تو ہم زندگی کا تھوڑا قیمتی وقت ہی پیش کردیں کہ یا اللہ اور کچھ نہ کرسکے البتہ رات کی تنہائی میں چند گھڑی ذکر کرلیا کرتا تھا اور چند لمحے آپ کے دلی کی صحبت میں بیٹھ جاتاتھا.

.
.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top