ذکر سے شیطان ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ02فروري2017)شیخ الحدیث حضرت مولانا ذکریا ؒ نے فضا ئل ذکر میں لکھا ہے کہ ایک آدمی نے شیطان کو دیکھا وہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بنا ہوا تھا اور اس کابرا حال تھا ، اس نے پوچھا یہ کیا ہوا؟ کہنے لگا! کیا بتائوں کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے میرے جگر کے کباب بنا دیئے ہیں اور انہوں نے مجھے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنادیا ہے . اس نے کہا وہ کون لوگ ہیں؟ کہنے لگا کہ وہ جو شونیز یہ کہ مسجد میں بیٹھے ہوئے ہیں .

وہ آدمی فوراً شونیز یہ کی مسجد میں گیا جب وہ مسجد میں داخل ہوا تو اس نے دیکھا کہ وہاں کچھ متقی پرہیز گار اور

باخدا انسان بیٹھے اللہ کو یاد کررہے تھے . اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں بھی یہ بات القا کردی چنانچہ جیسے ہی وہ مسجد میں داخل ہوا تو انہوں نے مسکرا کر میری طرف دیکھا اور فرمایا کہ اس مردود کی باتوں پر اعتماد نہ کرنا .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top