نبی علیہ السلام نے ایک مرتبہ حضرت جبرئیل امین علیہ السلام سے پوچھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)نبی علیہ السلام نے ایک مرتبہ حضرت جبرئیل امین علیہ السلام سے پوچھا ، اے جبرئیل ! کیا تجھے بھی میری رحمتہ للعالمینی سے حصہ ملا؟عرض کیا ، اے اللہ کے نبی ؐ جی ہاں مجھے بھی آپ کی رحمتہ العالمینی سے ملا، آپ ؐ نے پوچھا، وہ کیسے ؟ عرض کیا، اے اللہ کے محبوبؐ جب آپ دنیا میں تشریف نہیں لائے تھے اس وقت میں اپنے انجام کے بارے میں ڈرا کر تا تھا، میرے سامنے کئی نیک لوگوں کے انجام برے ہوئے میں نے شیطان کا انجام بھی دیکھا تھا جس کی وجہ سے میں بھی ڈرتا تھا کہ پتہ نہیں میرا انجام کیا ہو گا، لیکن جب آپ ؐ تشریف لائے تو اللہ تعالی نے آپؐ پر ایک آیت نازل کی ،جس میں میرے بارے تھا اور اس سے مجھے اچھے انجام کا پتہ چل گیا اس لیے میرے دل پر جو غم سوار رہتا تھا آپ کی رحمتہ اللعالمینی کے صدقے مجھے اب اس غم سے نجات نصیب ہو گئی ہے . (خطبات ذوالفقار :۲۴۹/۶)
.
.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top