خون سفید ہو گیا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)حضرت پیر مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی نے اپنے ایک دوست کا واقعہ سنایا کہ ہمارے ایک دوست کہنے لگے کہ میں ہوائی جہاز میں سفر کر رہا تھا‘ میرے بالکل قریب ایک جوڑا بیٹھا ہوا تھا‘ پہلے تو وہ اپنے ہی کاموں میں مشغول رہے کچھ دیر کے بعد فارغ ہوئے تو انہوں نے مجھ سے ہیلو ہائے کیا‘ میں نے ان سے پوچھا کہ تمہارے کتنے بچے ہیں؟ تو وہ دونوں میاں بیوی جواب دینے لگے کہ ہم بچوں کی بجائے گھر میں کتا پالنا پسند کریں گے‘

وہ کہتے ہیں کہ میں حیران ہوا اور ان سے پوچھا بھئی! آپ کتا پالنا کیوں پسند کریں گے اس لئے کہ وہ بچوں سے زیادہ وفادار ہوتا ہے جب ماں باپ کا اولاد کے بارے میں یہ تصور ہے تو اولاد کا ماں باپ کے بارے میں کیا تصور ہو گا‘ چنانچہ اولاد ذرا بڑی ہوتی ہے تو ماں باپ کو سامنے کہہ دیتی ہے. کہ آپ نے اپنی زندگی کے مزے لئے اب ہمیں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے دیں ان کے دلوں میں اتنی بے مروتی نظر آتی ہے جیسے خون بالکل سفید ہو گئے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top