ہر قطرہ سے اللہ ۔۔۔۔۔ اللہ

30

اسلام آباد (قدرت روزنامہ01فروري2017)حضرت شبلی ؒ اللہ تعالی کی محبت میں فنا ہوچکے تھے ،کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ان کو مجنون سمجھ کر کسی نے پتھر مارا ، جس کی وجہ سے خون نکل آیا ، ایک آدمی دیکھ رہا تھا اس نے جب خون نکلتا دیکھا تو کہا کہ چلو میں پٹی باندھ دیتاہوں ، لہذا اس نے بچوں کو ڈرایا دھمکایا اور ان کے قریب ہوا وہ دیکھ کر حیران ہوا کہ جو قطرہ بھی

خون کانکلتا ہے وہ زمین پر گر تے ہی اللہ کا لفظ بن جاتا ہے وہ حیران ہوا کہ اس بندے کے رگ وریشے میں اللہ تعالیٰ کی کتنی محبت سمائی ہوگی کہ خون کا جو قطرہ بھی گرتا ہے وہ اللہ کا لفظ بن جاتا ہے . اس کے بعد اس نے زخم پر پٹی باندھ دی .

کثرت ذکر کا اثر کبھی رگ وریشہ میں سما جاتا ہے اور انگ انگ ذاکر بن جاتاہے .(خطبات ذوالفقار :۱۲۷/۷)

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top