میری اور ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کو ڈیل قرار دینا افسوسنا ک ہے،شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ30مارچ2017)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی سندھ ہائیکورٹ نے 40 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی ہے.تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری حفاظتی منطور کرلی ہے.

اس موقع پر شرجیل میمن نے چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار بتائیں کہ کس قانون کے تحت ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،چوہدری نثار نے ای سی ایل کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے،چوہدری نثار نواز شریف اور ان کے بیٹوں کا نام ای سی ایل میں ڈالیں، نثار شہباز شریف کے نقش قد م پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں اور نواز شریف،نثار کا انصاف نہیں مانا جائے گا. شرجیل میمن نے ضمانت منظور ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری اور ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کو ڈیل قرار دینا افسوسنا ک ہے،کچھ نام نہاد سیاست دان ڈیل کا تاثر دے رہے ہیں. انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوسکتی،پیپلز پارٹی ڈیل پر لعنت بھیجتی ہے،نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے نہ کریں گے اور نہ کوئی رعایت مانگیں گے.پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہر محاذ پر نواز شریف کی حکومت کا مقابلہ کروں گا،میں نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کیا،جتنے کیسز بھی بنے سب میری موجودگی میں بنے اور 6 ماہ پہلے بنے،ہر ظالمانہ ایکٹ کا بھرپور مقابلہ کروں گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top