ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر

کراچی (قدرت روزنامہ23نومبر2016)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا . تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، کے پی کے اور کراچی ڈویڑن کیلئے پارٹی کے نئے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے نظر بند رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی ڈویژن کا صدر جبکہ سعید غنی کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے.

اس کے علاوہ بلوچستان کے علی مدد جتک کو صدر، اقبال شاہ کو جنرل سیکرٹری ،کے پی کے میں ہمایوں خان کو صدر اور فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top