ڈاکٹر عاصم پر قاتلانہ حملے کی سازش

کراچی (قدرت روزنامہ21اپریل2017) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا .میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں کی کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں پھنسے ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ انکی جان کو خطرہ ہے .

انہوں نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا .ڈاکٹر عاصم حسین نے درخواست میں کہا کہ 20اپریل کو بوٹ بیسن کے قریب 2مشتبہ گاڑیوں نے انکا تعاقب کیا تاہم سکواڈ آنے پر دونوں گاڑیاں چورنگی کی جانب روانہ ہو گئیں .سابق مشیر پٹرولیم کا موقف ہے کہ ایک گاڑی کے شیشے کالے تھے جبکہ دوسری گاڑی میں مسلح افراد سوار تھے جبکہ ایک شخص کا پستول میری جانب تھا جسے مجھے گولی مارنے لگا ہو . انکا کہنا تھاکہ ان میں سے ایک شخص کو انہوں نے گرفتاری کے وقت گلبرگ تھانے میں دیکھا تھا ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top